٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 23
PART 23: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an
-پارہ 23-
– 1- قرآن کو سچائی کے ساتھ اتارا گیا ہے اور اللہ کے لئے خالص دین پر عمل کرتے ہوئے عبادت کی جائے۔
– سورۃ الزمر /2
– إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ۔
– ترجمہ: بے شک ہم نے یہ کتاب ٹھیک طور پر آپ کی طرف نازل کی ہے پس تو خالص الله ہی کی فرمانبرداری مدِ نظر رکھ کر اسی کی عبادت کر۔
-2- ہمیشہ بھلائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
– سورۃ الزمر/ 10
-قُلْ يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ ۚ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَـٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۗ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ ۗ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ
– ترجمہ: کہہ دو اے میرے بندو جو ایمان لائےہو اپنے رب سے ڈرو ان کے لیے جنھوں نے اس دنیا میں نیکی کی ہے اچھا بدلہ ہے اور الله کی زمین کشادہ ہے بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔
-3- اللہ کا حکم سنیں تو اُس کو اچھے طریقے سے بجا لائیں۔ بھلائی کا راستہ اختیار کریں۔
– سورۃ الزمر/ 18
– الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ۔
– ترجمہ: جو توجہ سے بات کو سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں الله نے ہدایت کی ہے اور یہی عقل والے ہیں۔
Part 23:
-1- Quran is a doubtless book to follow:
AlQuran/ AlZumur/ 2/ Indeed, We have sent down to you the Book, [O Muhammad], in truth. So worship Allah, [being] sincere to Him in religion.
-2- Doing the good is always a rewarding act:
AlQuran/ AlZumur/ 10/ Say, “O My servants who have believed, fear your Lord. For those who do good in this world is good, and the earth of Allah is spacious. Indeed, the patient will be given their reward without account.”
-3- Follow the best of advice:
AlQuran/ AlZumur/ 18/ Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.
https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=39&from_verse=1&to_verse=75&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1