٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 28
PART 28: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an
-پارہ 28-
-1- مجلس میں آنے والوں کے لئے جگہ بنائیں۔ اگر اپنی جگہ سے ہٹنا پڑے تو ناگواری محسوس نہ کریں۔
– سورۃ المجادلہ/11
– يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ ۖ وَإِذَا قِيلَ انشُزُوا فَانشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ۔
– ترجمہ: اے ایمان والو جب تمہیں مجلسوں میں کھل کر بیٹھنے کو کہا جائے تو کھل کر بیٹھو الله تمیں فراخی دے گا اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ تم میں سے الله ایمان داروں کے اور ان کے جنہیں علم دیا گیا ہے درجے بلند کرے گا اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے خبردار ہے۔
-2- خود کو پہچان کر، برائی سے محفوظ رکھ کر رب کو یاد رکھا جائے۔
– سورۃ المجادلہ/ 19
– اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ۔
– ترجمہ: ان پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے پس اس نے انہیں الله کا ذکر بھلا دیا ہے یہی شیطان کا گروہ ہے خبردار بے شک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے۔
-3- جمعے کی نماز کا خاص خیال کیا جائے، کاروبار کو روک کر رب کے حضور سجدہ بجا لائیں اور نماز کے بعد دوبارہ رزق کے اسباب کی طرف توجہ دیں۔
– سورۃ الجمعہ/ 9-10
– يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ۔ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔
– ترجمہ: اے ایمان والو جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الہیٰ کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو تمہارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔ پس جب نماز ادا ہو چکے تو زمین میں چلو پھرو اور الله کا فضل تلاش کرو اور الله کو بہت یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
-4- ہر معاملے میں اللہ اور رسول کی اطاعت اولین ہے۔
-سورۃ التغابن/ 12
– وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ۔
– ترجمہ: اور الله اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو پھر اگر تم نے منہ موڑ لیا تو ہمارے رسول پر بھی صرف کھول کر ہی پہنچا دینا ہے۔
Part 28:
-1- Make space and invite the comers in any meeting:
AlQuran/ Almujadala/ 11/ O you who have believed, when you are told, “Space yourselves” in assemblies, then make space; Allah will make space for you. And when you are told, “Arise,” then arise; Allah will raise those who have believed among you and those who were given knowledge, by degrees. And Allah is Acquainted with what you do.
-2- Recognize and protect yourself from evil:
AlQuran/ Almujadala/ 19/ Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah. Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan – they will be the losers.
-3- Pay attention to Jumaa prayer:
AlQuran/ Aljuma’a/ 9-10/ O you who have believed, when [the adhan] is called for the prayer on the day of Jumu’ah [Friday], then proceed to the remembrance of Allah and leave trade. That is better for you, if you only knew. And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah, and remember Allah often that you may succeed.
-4- Allah’s obedience is a priorty:
AlQuran/ Altaghabun/ 12/ And obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away – then upon Our Messenger is only [the duty of] clear notification.
https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=62&from_verse=9&to_verse=10&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1
Ref: https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php