PART 20: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 20

PART 20: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an.

-پارہ 20-
-1-اچھا گمان رکھیں۔
چیونٹی کی مثال دی گئی ہے کہ اُس نے حضرت سلیمان کے لشکر کے بارے میں اچھا گمان کیا۔ اپنی ساتھی چیونٹیوں سے یہ کہا کہ اپنے بلوں میں چلی جائیں، ایسا نہ ہو کہ لشکر بےخبری میں انہیں پاؤں تلے روند دے۔
-سورۃ النمل/18

-حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

-ترجمہ: یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان پر پہنچے ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو اپنے گھروں میں گھس جاؤ تمہیں سلیمان اور اس کی فوجیں نہ پیس ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔

-2- اللہ کی ہر نعمت پر خوش ہونا چاہیے اور شکر کی توفیق طلب کرنی چاہیے۔
-سورۃ النمل/19

-فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّن قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ

-ترجمہ: پھر اس کی بات سے مسکرا کر ہنس پڑا اور کہا اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیرے احسان کا شکر کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیا اور یہ کہ میں نیک کام کروں جوتو پسند کرے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل کر لے۔

-3- بیرونی حملہ آور کسی بستی میں بدامنی اور بےعزتی کا سبب بنتے ہیں لہذاٰ اپنی سالمیت کی حفاظت کریں۔
سورۃ النمل/34

-قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۖ وَكَذَ‌ٰلِكَ يَفْعَلُونَ

-ترجمہ: کہنے لگی بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے خراب کر دیتے ہیں اور وہاں کے سرداروں کو بے عزت کرتے ہیں اور ایسا ہی کریں گے۔

-4- اضطراری حالت میں صرف اللہ ہی کی مدد طلب کرنی چاہیے۔
-سورۃ النمل/62

-أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَـٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ

-ترجمہ: بھلا کون ہے جوبے قرار کی دعا قبول کرتا ہے اوربرائی کو دور کرتا ہے اور تمہیں زمین میں نائب بناتا ہے کیا الله کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے تم بہت ہی کم سمجھتے ہو۔

-5- مشکل وقت انسان کی پرکھ کے لئے آتے ہیں۔ ایمان کی پرکھ فتنوں کی صورت میں ہوتی ہے۔ انسان کو دلجمعی سے مشکل وقت کا سامنا کرنا چاہیے۔
-سورۃ العنکبوت/2

-وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ

-ترجمہ: اور جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ہم نے انہیں بھی آزمایا تھا سو الله انہیں ضرور معلوم کرے گا جو سچے ہیں اور ان کو بھی جو جھوٹے ہیں۔

-6- والدین سے اچھا سلوک کریں۔ اگر وہ برائی کا حکم دیں تو بھی حسنِ سلوک سے منع کریں۔
-سورۃ العنکبوت/8

– وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ۖ وَإِن جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۚ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

-ترجمہ: اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اور اگر وہ تجھے اس بات پر مجبور کریں کہ تو میرے ساتھ اسے شریک بنائے جسے تو جانتا بھی نہیں تو ان کا کہنا نہ مان تم سب نے لوٹ کرمیرے ہاں ہی آنا ہے تب میں تمہیں بتا دوں گا جو کچھ تم کرتے تھے۔

Part 20:

-1- Always keep positive perception:
AlQuran/ Alnamal/ 18: Until, when they came upon the valley of the ants, an ant said, “O ants, enter your dwellings that you not be crushed by Solomon and his soldiers while they perceive not.”

-2- Be thankful for Allah’s blessings:
AlQuran/ Alnamal/ 19: So [Solomon] smiled, amused at her speech, and said, “My Lord, enable me to be grateful for Your favor which You have bestowed upon me and upon my parents and to do righteousness of which You approve. And admit me by Your mercy into [the ranks of] Your righteous servants.”

-3- External invaders do ruin the peace of place they step in:
AlQuran/ Alnamal/ 34: She said, “Indeed kings – when they enter a city, they ruin it and render the honored of its people humbled. And thus do they do.

-4- A desperate person surely finds an answer to his call from Allah:
AlQuran/ Alnamal/ 62: Is He [not best] who responds to the desperate one when he calls upon Him and removes evil and makes you inheritors of the earth? Is there a deity with Allah? Little do you remember.

-5- Trials come to test us:
AlQuran/ Alankaboot/ 2: Do people think that they will be left alone because they say: “We believe,” and will not be tested.

-6- Behave in good manners with parents:
AlQuran/ Alankaboot/ 8: And We have enjoined upon man goodness to parents. But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them. To Me is your return, and I will inform you about what you used to do.

Ref: https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php

A Glimpse of Character Sketch – 1

قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ

A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ1:

-1-سیدھے راستے کی دعا ، لگن اور آرزو کرنا
انسان میں اِس خواہش کا ہونا کہ اُسے سیدھی راہ کا علم ہو اور اللہ تعالیٰ اُسے سمجھ عطا فرمائے جس کے لئے وہ دعا کرتا ہو۔
سورۃ الفاتحہـ آیت6/ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ/ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما

-2-حقیقت جانتے بوجھتے ہوئے، حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرنا اور نہ ہی سچ بات کو چھُپانا، سچ اور جھوٹ کو الگ الگ واضح رہنے دینا
سورۃ البقرہ- آیت42/ وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ/ اور سچ میں جھوٹ نہ ملاؤ اور جان بوجھ کر حق کو نہ چھپاؤ

-3-تمام حالات اور خاص طور پہ مشکل حالات میں ، صبر اور نماز سے مدد حاصل کرنا ۔ صبر سے مراد ثابت قدمی، بلند ہمتی اور مستقل مزاجی پہ قائم رہنا اور دل تھوڑا نہ کرنا
سورۃ البقرہ-آیت45/ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ/ اور صبر کرنے اور نماز پڑھنے سےمدد لیا کرو اوربے شک نماز مشکل ہے مگر ان پر جو عاجزی کرنے والے ہیں

-4-معافی تلافی اور صَرفِ نظر سے کام لینا
سورۃ البقرہ-آیت109/ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ/ سو معاف کرو اور درگزر کرو جب تک کہ الله اپنا حکم بھیجے

-1- Seeking the right way and praying Allah for guidance. Holy Quran starts with a longing for the righteous direction.
Quran says: Al-Fatiha/6/ Guide us to the Straight Way.

-2-Neither to mix between truth and false, nor to conceal the facts since one knows the facts out of false.
Quran says: Al-Baqara/42/ And do not mix up the truth with the falsehood, nor hide the truth while you know (it)

-3-Persistence and praying in tough times. Being courageous and never to loose heart.
Quran says: Albaqara/45/ And seek assistance through patience and prayer, and most surely it is a hard thing except for the humble ones

-4- Making a habit of forgiveness and letting go.
Quran says: Albaqara/109/ But forgive and overlook, till Allah brings His Command. Verily, Allah is Able to do all things