PART 30: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 30

PART 30: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 30-

-1- نیند کو سکون، رات کو لباس، دن کو معاش کے لئے استعمال کیا جائے۔
-سورۃ النباء/ 9 – 10 -11/

– وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا۔ وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا۔ وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
– ترجمہ: اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا۔ اور رات کو پردہ پوش بنایا۔ اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا۔

-2- ابرار ہمیشہ نعمت میں ہوں گے اور نعمت ذہنی اور نفسیاتی سکون میں ہے۔
– سورۃ الانفطار/ 13/

– إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
– ترجمہ: بےشک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے

-3- ناپ تول میں کمی نہ کی جائے۔
– سورۃ المطففین/ 1/

– وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
– ترجمہ: کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے.

-4- انسان اپنی خلقت پر غور کرکے اللہ کی قدرت کا شعور کرسکتا ہے۔
– سورۃ الطارق/ 5 – 6 – 7 -8/

– فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ۔ خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ۔ يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ۔ إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ۔
– ترجمہ: پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔ ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔ جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔ بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے۔

-5- نفسِ مطمئنہ ہی کامیاب نفس ہوگا، اطمئنان ہی سب سے بڑی کامیابی اور نعمت ہے۔
– سورۃ الفجر/ 27 – 28/

– يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ۔ ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً۔
– ترجمہ: (ارشاد ہوگا) اے اطمینان والی روح۔ اپنے رب کی طرف لوٹ چل تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔

-6- بھلے لوگوں کا طریقہ صبر اور مرحمت ہے۔
– سورۃ البلد/ 17/

– ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ.
– ترجمہ: پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی۔

-7- یتیم اور سائل
– سورۃ الضحیٰ/ 9 – 10/

– فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ۔ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ۔
– ترجمہ: پھر یتیم کو دبایا نہ کرو۔ اورسائل کو جھڑکا نہ کرو۔

-8- تنگی یا مشکل وقت میں دل مضبوط رکھیں۔ مشکل اور آسان وقت ساتھ ساتھ ہیں۔
– سورۃ انشراح/ 5 – 6/

– فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا۔ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا۔
– ترجمہ: پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

-9- ایمان، نیک عمل، حق کی نصیحت اور صبر کی وصیت کے علاوہ انسان کا معاملہ خسارے میں ہے۔
– سورۃ العصر/ 1 – 2- 3/

– وَالْعَصْرِ۔ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ۔ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۔
– ترجمہ: زمانہ کی قسم ہے۔ بے شک انسان گھاٹے میں ہے۔ مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے۔

Part 30:

-1- Division of daily hours:
AlQuran/ Alnabaa/ 9, 10, 11/ And made your sleep for rest, And made the night as a covering, And We have made the day for livelihood.

-2- Pious are always in a state of peace:
AlQuran/ AlInfitar/13/ Indeed, the righteous will be in pleasure.

-3- Fraud is prohibited:
AlQuran/ Al-Mutaffifin/ 1/ Woe to Al-Mutaffifun (those who give less in measure and weight).

-4- Human should consider his own creation:
AlQuran/ At-Taariq/ 5, 6, 7, 8/ Now let man but think from what he is created! He was created from a fluid, ejected. Emerging from between the backbone and the ribs. Surely (Allah) is able to bring him back (to life)!

-5- A righteous soul is the satisfied one:
AlQuran/ Al-Fajr/ 27, 28/ (To the righteous soul will be said:) “O (thou) soul, in (complete) rest and satisfaction! Return to your Lord, well-pleased and pleasing [to Him].

-6- The believers enjoy patience and kindness:
AlQuran/ Albalad/ 17/ Then will he be of those who believe, and enjoin patience, (constancy, and self-restraint), and enjoin deeds of kindness and compassion.

-7- Behaviour with orphan and beggar:
AlQuran/ AlDuhaa/ 9, 10/ Therefore, treat not the orphan with harshness, And repulse not the beggar.

-8- There is always some relief with hardships:
AlQuran/ Ash-Sharh/ 5, 6/ So, verily, with every difficulty, there is relief. Verily, with every difficulty there is relief.

-9- Beneficial deeds for a man are: believing, doing right deeds, advise of truth and patience:
AlQuran/ Alaser/ 1, 2, 3/ By time. Indeed, mankind is in loss. Except for those who have believed and done righteous deeds and advised each other to truth and advised each other to patience.
Ref: https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php

صدق اللہ العظیم و الحمدللہ رب العالمین

PART 29: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 29

PART 29: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 29-

-1- جھوٹ بولنے والوں کا ساتھ نہ دیا جائے۔
– سورۃ القلم/ 8 – 9

– فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ۔ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ۔
– ترجمہ: پس آپ جھٹلانےوالوں کا کہا نہ مانیں۔ وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں۔

-2- طعن ساز، چغل خور کی پیروی نہ کی جائے۔
-سورۃ القلم/ 10 – 11- 12

– وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ۔ هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ۔ مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ۔
– ترجمہ: اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان۔ جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے۔ نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھاہوا گناہگار ہے۔

-3- محض صبر کافی نہیں بلکہ صبرِ جمیل کیا جائے۔
– سورۃ المعارج/ 5

– فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا۔
– ترجمہ: آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں۔

-4- رات کی تنہائی میں کچھ وقت رب کے لئے مختص کیا جائے اور غور و فکر کے لئے قرآن سے رجوع کیا جائے۔
-سورۃ المزمل/ 2-3-4

– قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا۔ نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا۔ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا۔
– ترجمہ: رات کو قیام کر مگر تھوڑا ساحصہ۔ آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا ساحصہ کم کر دے۔ یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو۔

-5- مسکین کو اللہ کی محبت کی خاطر کھانا کھلایا جائے جس میں کوئی ذاتی غرض، بدلہ، تشکر، اور دکھاوے کی خواہش نہ ہو۔
– سورۃ انسان/ 8

– وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا۔
– ترجمہ: اور وہ اس کی محبت پرمسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔

-6- صبر، ذکر اور نماز اور تسبیح انسان کو حوصلہ دیتی ہیں۔
-سورۃ انسان/ 24 -25- 26

– فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ آثِمًا أَوْ كَفُورًا۔ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا۔ وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا۔
– ترجمہ: پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کیاکر یں اوران میں سے کسی بدکار یا ناشکرے کا کہا نہ مانا کریں۔ اوراپنے رب کا نام صبح اور شام یاد کیا کریں۔ اورکچھ حصہ رات میں بھی اس کو سجدہ کیجیئے اوررات میں دیر تک اس کی تسبیح کیجیئے۔

Part 29:

-1- Don’t follow the liers:
AlQuran/ alQalam/ 8/ Then do not obey the deniers. They wish that you would soften [in your position], so they would soften [toward you].

-2- Don’t Follow the gossips:
AlQuran/ AlQalam/ 10- 11- 12/ And do not obey every worthless habitual swearer. [And] scorner, going about with malicious gossip. A preventer of good, transgressing and sinful.

-3- Practice patience gracefully:
AlQuran/ Alma’arij/ 5/ So be patient with gracious patience.

-4- Take out some time of night to focus and recitation:
AlQuran/ AlMuzammil/ 2- 3- 4/ Arise [to pray] the night, except for a little. Half of it – or subtract from it a little. Or add to it, and recite the Qur’an with measured recitation.

-5- Good people feed the needy purely for Allah’s sake:
AlQuran/ AlInsaan/ 8/ And they give food in spite of love for it to the needy, the orphan, and the captive.

-6- Many religious practices actually encourage and strengthen the person:
AlQuran/ AlInsaan/ 24, 25, 26/ So be patient for the decision of your Lord and do not obey from among them a sinner or ungrateful [disbeliever]. And mention the name of your Lord [in prayer] morning and evening. And during the night prostrate to Him and exalt Him a long [part of the] night.

Ref: https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php

PART 28: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 28

PART 28: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 28-

-1- مجلس میں آنے والوں کے لئے جگہ بنائیں۔ اگر اپنی جگہ سے ہٹنا پڑے تو ناگواری محسوس نہ کریں۔
– سورۃ المجادلہ/11

– يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ ۖ وَإِذَا قِيلَ انشُزُوا فَانشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ۔

– ترجمہ: اے ایمان والو جب تمہیں مجلسوں میں کھل کر بیٹھنے کو کہا جائے تو کھل کر بیٹھو الله تمیں فراخی دے گا اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ تم میں سے الله ایمان داروں کے اور ان کے جنہیں علم دیا گیا ہے درجے بلند کرے گا اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے خبردار ہے۔

-2- خود کو پہچان کر، برائی سے محفوظ رکھ کر رب کو یاد رکھا جائے۔
– سورۃ المجادلہ/ 19

– اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ۔

– ترجمہ: ان پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے پس اس نے انہیں الله کا ذکر بھلا دیا ہے یہی شیطان کا گروہ ہے خبردار بے شک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے۔

-3- جمعے کی نماز کا خاص خیال کیا جائے، کاروبار کو روک کر رب کے حضور سجدہ بجا لائیں اور نماز کے بعد دوبارہ رزق کے اسباب کی طرف توجہ دیں۔
– سورۃ الجمعہ/ 9-10

– يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذَ‌ٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ۔ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔

– ترجمہ: اے ایمان والو جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الہیٰ کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو تمہارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔ پس جب نماز ادا ہو چکے تو زمین میں چلو پھرو اور الله کا فضل تلاش کرو اور الله کو بہت یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

-4- ہر معاملے میں اللہ اور رسول کی اطاعت اولین ہے۔
-سورۃ التغابن/ 12

– وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ۔

– ترجمہ: اور الله اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو پھر اگر تم نے منہ موڑ لیا تو ہمارے رسول پر بھی صرف کھول کر ہی پہنچا دینا ہے۔

Part 28:

-1- Make space and invite the comers in any meeting:
AlQuran/ Almujadala/ 11/ O you who have believed, when you are told, “Space yourselves” in assemblies, then make space; Allah will make space for you. And when you are told, “Arise,” then arise; Allah will raise those who have believed among you and those who were given knowledge, by degrees. And Allah is Acquainted with what you do.

-2- Recognize and protect yourself from evil:
AlQuran/ Almujadala/ 19/ Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah. Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan – they will be the losers.

-3- Pay attention to Jumaa prayer:
AlQuran/ Aljuma’a/ 9-10/ O you who have believed, when [the adhan] is called for the prayer on the day of Jumu’ah [Friday], then proceed to the remembrance of Allah and leave trade. That is better for you, if you only knew. And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah, and remember Allah often that you may succeed.

-4- Allah’s obedience is a priorty:
AlQuran/ Altaghabun/ 12/ And obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away – then upon Our Messenger is only [the duty of] clear notification.

https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=62&from_verse=9&to_verse=10&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1
Ref: https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php

PART 27: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 27

PART 27: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 27-
-1- رات کے کچھ وقت میں تدبر، عبادت اور استغفار کیا جائے۔
– سورۃ الذاریات/ 18

– وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ۔
– ترجمہ: اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے۔

-2- اپنے مال سے سوالی اور محروم کو ضرور دیا جائے۔
– سورۃ الذاریات/ 19

– وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ۔
– ترجمہ: اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا۔

-3- ذکر و اذکار، غورو فکر، اور سوچ بچار فائدہ دیتی ہے، اس کا اہتمام کریں۔
-سورۃ الذاریات/ 55

– وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ۔
-ترجمہ: اور نصیحت کرتے رہیے بے شک ایمان والوں کو نصیحت نفع دیتی ہے۔

-4- رب کے بتائے گئے طریقے پر صبر کرنا۔
– سورۃ الطور/ 48

– وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ۔
– ترجمہ: اور اپنے رب کا حکم آنے تک صبر کر کیوں کہ بےشک آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے جب آپ اٹھا کریں۔

Part 27:

-1- Spend some night hours in meditation:
AlQuran/ AlZariyaat/ 18/ And in the hours before dawn they would ask forgiveness.

-2- Donate from your wealth to the needy and beggar:
AlQuran/ AlZariyaat/ 19/ And from their properties was [given] the right of the [needy] petitioner and the deprived.

-3- Reminding(remembrance) benefits the believers:
AlQuran/ AlZariyaat/ 55/ And remind, for indeed, the reminder benefits the believers.

-4- Be patient as per instructed:
AlQuran/ AlTur/ 48/ And be patient, [O Muhammad], for the decision of your Lord, for indeed, you are in Our eyes. And exalt [Allah] with praise of your Lord when you arise.

https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=49&from_verse=11&to_verse=13&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1
https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=52&from_verse=48&to_verse=49&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1

PART 26: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 26

PART 26: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 26-
– 1- والدین سے حسنِ سلوک اور رب کی شکرگزاری بجا لائی جائے۔
– سورۃ احقاف/ 15

– وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا ۖ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا ۖ وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا ۚ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔

– ترجمہ: اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے کی تاکید کی کہ اسے اس کی ماں نے تکلیف سے اٹھائے رکھا اور اسے تکلیف سے جنا اوراس کا حمل اور دودھ کا چھڑانا تیس مہینے ہیں یہاں تک کہ جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا اور چالیں سال کی عمر کو پہنچا تو اس نے کہا اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر انعام کی اور میرے والدین پر اور میں نیک عمل کروں جسے تو پسند کرے اور میرے لیے میری اولاد میں اصلاح کر بے شک میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور بے شک میں فرمانبردار میں ہوں۔

-2- صبر کو بہترین طور پر وقار کے ساتھ اختیار کرنا اولوا العزم انبیا کا طریقہ ہے۔
– سورۃ احقاف/ 35

– فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِل لَّهُمْ ۚ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِّن نَّهَارٍ ۚ بَلَاغٌ ۚ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ۔

– ترجمہ: پھر صبرکر جیسا کہ عالی ہمت رسولوں نے کیا ہے اور ان کے لیے جلدی نہ کر گویا کہ وہ جس دن عذاب دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے (تو انہیں ایسا معلوم ہو گا) کہ ایک دن میں سے ایک گھڑی بھر رہے تھے آپ کا کام پہنچا دینا تھا سو کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا۔

-3- قرآن پر تدبر کیا جائے۔
– سورۃ محمد/ 24

– أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا۔

– ترجمہ: پھر کیوں قرآن پر غور نہیں کرتے۔ کیا ان کے دلوں پر قفل پڑے ہوئے ہیں۔

-4- اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھا جائے۔ جو بات جتنی بتادی گئی اُس پر موقوف ہوجائیں۔
– سورۃ الحجرات/ 1-2

– يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ۔

– ترجمہ: اے ایمان والو الله اور اس کے رسول کے سامنے پہل نہ کرو الله سے ڈرتے رہو بے شک الله سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔ اے ایمان والو اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور نہ بلندآواز سے رسول سے بات کیا کرو جیسا کہ تم ایک دوسرے سے کیا کرتے ہو کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

-5- تمسخر اڑانے، نام پکارنے، اور طعنے دینے سے منع رہنے کا حکم دیا۔
– سورۃ الحجرات/ 11

-يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ۔

– ترجمہ: اے ایمان والو ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھا نہ کرے، عجب نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے ٹھٹھا کریں، کچھ بعید نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور ایک دوسرے کو طعنے نہ دو اور نہ ایک دوسرے کے نام دھرو، فسق کے نام لینے ایمان لانے کے بعد بہت برے ہیں اور جو باز نہ آئیں سو وہی ظالم ہیں۔

-6- بدگمانی سے باز رہیں اور غیبت کی سنگین اصل کو سمجھا جائے۔
– سورۃ الحجرات/12

– يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ۔

– ترجمہ: اے ایمان والو بہت سی بدگمانیوں سے بچتے رہو کیوں کہ بعض گمان تو گناہ ہیں اور ٹٹول بھی نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی سے غیبت کیا کرے کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے سواس کو تو تم ناپسند کرتے ہو اور الله سے ڈرو بے شک الله بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے۔

-7- رنگ و نسل اور نسب کی بنیاد پر تفاخر اور تحقیر نہ کی جائے۔
-الحجرات/ 13

– يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ۔

– ترجمہ: اے لوگو ہم نے تمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے خاندان اور قومیں جو بنائی ہیں تاکہ تمہیں آپس میں پہچان ہو بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے الله کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے بے شک الله سب کچھ جاننے والا خبردار ہے۔

Part 26:

-1- Behaving good with parents:
AlQuran/ Ahqaaf/ 15/ And We have enjoined upon man, to his parents, good treatment. His mother carried him with hardship and gave birth to him with hardship, and his gestation and weaning [period] is thirty months. [He grows] until, when he reaches maturity and reaches [the age of] forty years, he says, “My Lord, enable me to be grateful for Your favor which You have bestowed upon me and upon my parents and to work righteousness of which You will approve and make righteous for me my offspring. Indeed, I have repented to You, and indeed, I am of the Muslims.

-2- Adopt Patience:
AlQuran/ Ahqaaf/ 35/ So be patient, [O Muhammad], as were those of determination among the messengers and do not be impatient for them. It will be – on the Day they see that which they are promised – as though they had not remained [in the world] except an hour of a day. [This is] notification. And will [any] be destroyed except the defiantly disobedient people?

-3- Think deeply in Quran:
AlQuran/ Muhammad/ 24/ Do they not then think deeply in the Qur’an, or are their hearts locked up (from understanding it)?

-4- Never put oneself before Allah and Its messenger:
AlQuran/ AlHujraat/ 1-2/ O you who have believed, do not put [yourselves] before Allah and His Messenger but fear Allah. Indeed, Allah is Hearing and Knowing. O you who have believed, do not raise your voices above the voice of the Prophet or be loud to him in speech like the loudness of some of you to others, lest your deeds become worthless while you perceive not.

-5- Don’t call names, ridicule, defame, or insult:
AlQuran/ AlHijraat/ 11/ O you who believe! Let not a group scoff at another group, it may be that the latter are better than the former. Nor let (some) women scoff at other women, it may be that the latter are better than the former. Nor defame one another, nor insult one another by nicknames. How bad is it to insult one’s brother after having Faith [i.e. to call your Muslim brother (a faithful believer) as: “O sinner”, or “O wicked”]. And whosoever does not repent, then such are indeed Zalimun (wrong-doers, etc.).

-6- Avoid negative assumptions, backbiting and spying:
AlQuran/ AlHujraat/ 12/ O you who have believed, avoid much [negative] assumption. Indeed, some assumption is sin. And do not spy or backbite each other. Would one of you like to eat the flesh of his brother when dead? You would detest it. And fear Allah; indeed, Allah is Accepting of repentance and Merciful.

-7- Most righteous amongst you is the most noble:
AlQuran/ AlHujraat/ 13/ O mankind, indeed We have created you from male and female and made you peoples and tribes that you may know one another. Indeed, the most noble of you in the sight of Allah is the most righteous of you. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted.

https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=46&from_verse=15&to_verse=35&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1

PART 25: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 25

PART 25: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 25-
-1- جس بات میں اختلاف ہو اور فیصلہ نہ ہوتا ہو تو حکم اللہ کا چلے گا۔ حاکمیت اللہ کی ہوگی۔
-سورۃ شوریٰ/ 10

– وَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَيْءٍ فَحُكْمُهُ إِلَى اللَّهِ ۚ ذَ‌ٰلِكُمُ اللَّهُ رَبِّي عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ۔

– ترجمہ: اور جس بات میں بھی تم اختلاف کرتے ہو سو اس کا فیصلہ الله کے سپرد ہے وہی الله میرا رب ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اس کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔

-2- صبر اور درگزر کرنا بہت بڑی ہمت کی بات ہے۔
– سورۃ شوریٰ / 43

– وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَ‌ٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ۔

– ترجمہ: اور البتہ جس نے صبر کیا اور معاف کر دیا بے شک یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔

-3- اپنے رب کے حکم کی تعمیل بجا لاؤ، ایسا کرنا کسی معاملے میں خود پریشان ہونے، الجھنے، اور دیگر ذرائع سے رہنمائی طلب کرنے سے بہتر ہوگا۔
– سورۃ شوریٰ/ 47

– اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۚ مَا لَكُم مِّن مَّلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ۔

– ترجمہ: اس سے پہلے اپنے رب کا حکم مان لو کہ وہ دن آجائے جو الله کی طرف سے ٹلنے والا نہیں اس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہو گی اور نہ تم انکارکر سکو گے۔

Part 25:

-1- Consulting to Allah’s order whenever disputes arise:
AlQuran/ Ash-Shura/ 10/ And in anything over which you disagree – its ruling is [to be referred] to Allah. [Say], “That is Allah, my Lord; upon Him I have relied, and to Him I turn back.

-2- Hold on patience and forgiveness:
AlQuran/ Ash-Shura/ 43/ And whoever is patient and forgives – indeed, that is of the matters [requiring] determination.

-3- Always respond to Allah:
AlQuran/ Ash-Shura/ 47/ Respond to your Lord before a Day comes from Allah of which there is no repelling. No refuge will you have that day, nor for you will there be any denial.

https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=42&from_verse=10&to_verse=47&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1

PART 24: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 24

PART 24: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 24-
-1- اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوں۔
– سورۃ الزمر/ 53

– قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔

– ترجمہ: کہہ دو اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے الله کی رحمت سے مایوس نہ ہو بے شک الله سب گناہ بخش دے گا بے شک وہ بخشنے والا رحم والا ہے۔

-2- اللہ کے نازل کردہ احکامات پر بہترین عمل کیا جائے۔
– سورۃ الزمر/ 55

– وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ۔

– ترجمہ: اور ان اچھی باتوں کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہیں اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آ جائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

-3- صبر پر عمل پیرا رہنا چاہیے، کم ظرفی، بےصبری اور ناامیدی کا رویہ نہ اپنائیں۔
– سورۃ غافر/ 55

– فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ

– ترجمہ: پس صبر کریں بے شک الله کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہ کی معافی مانگیں اور شام اور صبح اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کریں۔

-4- سابقہ انبیا میں سے جن کا تذکرہ قرآن میں آیا اور جن کا نہیں آیا، اُن سب پر ایمان لانا لازم ہے۔ اور یہ تمام قصص الانبیا، اللہ کی جانب سے ہیں۔
– سورۃ غافر/ 78

– وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ۗ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ

-ترجمہ: اورہم نے آپ سے پہلے کئی رسول بھیجے تھے بعض ان میں سے وہ ہیں جن کا حال ہم نے آپ پر بیان کر دیا اور بعض وہ ہیں کہ ہم نے آپ پر انکا حال بیان نہیں کیا اور کسی رسول سے یہ نہ ہو سکا کہ کوئی معجزہ اذنِ الہیٰ کے سوا ظاہر کر سکے پھر جس وقت الله کا حکم آئے گا ٹھیک فیصلہ ہو جائے گا اوراس وقت باطل پرست نقصان اٹھائیں گے۔

-5- اللہ سے دعا کرنا اور نیک کام کرنا ہی بہترین اور سب سے اچھی بات ہے۔
– سورۃ فصلت/33

– وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ: اور اس سے بہتر کس کی بات ہے جس نے لوگوں کو الله کی طرف بلایا اور خود بھی اچھے کام کیے اور کہا بے شک میں بھی فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

Part 24:

-1- Never be despair of Allah’s mercy:
AlQuran/ AlZumur/ 53/ Say, “O My servants who have transgressed against themselves [by sinning], do not despair of the mercy of Allah. Indeed, Allah forgives all sins. Indeed, it is He who is the Forgiving, the Merciful.”

-2- Always to follow the best of revealed:
AlQuran/ AlZumur/ 55/ And follow the best of what was revealed to you from your Lord before the punishment comes upon you suddenly while you do not perceive.

-3- Keep Patience:
AlQuran/ Ghafir/ 55/ So be patient, [O Muhammad]. Indeed, the promise of Allah is truth. And ask forgiveness for your sin and exalt [Allah] with praise of your Lord in the evening and the morning.

-4- Believe on all the messengers of Allah:
AlQuran/ Ghafir/ 78/ And We have already sent messengers before you. Among them are those [whose stories] We have related to you, and among them are those [whose stories] We have not related to you. And it was not for any messenger to bring a sign [or verse] except by permission of Allah. So when the command of Allah comes, it will be concluded in truth, and the falsifiers will thereupon lose [all].

-5- Speaking of Faith and working righteous:
AlQuran/ Fussilat/ 33/ And who is better in speech than one who invites to Allah and does righteousness and says, “Indeed, I am of the Muslims.
https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=40&from_verse=78&to_verse=79&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1

PART 23: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 23

PART 23: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 23-
– 1- قرآن کو سچائی کے ساتھ اتارا گیا ہے اور اللہ کے لئے خالص دین پر عمل کرتے ہوئے عبادت کی جائے۔
– سورۃ الزمر /2

– إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ۔

– ترجمہ: بے شک ہم نے یہ کتاب ٹھیک طور پر آپ کی طرف نازل کی ہے پس تو خالص الله ہی کی فرمانبرداری مدِ نظر رکھ کر اسی کی عبادت کر۔

-2- ہمیشہ بھلائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
– سورۃ الزمر/ 10

-قُلْ يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ ۚ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَـٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۗ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ ۗ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ

– ترجمہ: کہہ دو اے میرے بندو جو ایمان لائےہو اپنے رب سے ڈرو ان کے لیے جنھوں نے اس دنیا میں نیکی کی ہے اچھا بدلہ ہے اور الله کی زمین کشادہ ہے بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔

-3- اللہ کا حکم سنیں تو اُس کو اچھے طریقے سے بجا لائیں۔ بھلائی کا راستہ اختیار کریں۔
– سورۃ الزمر/ 18

– الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ۔

– ترجمہ: جو توجہ سے بات کو سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں الله نے ہدایت کی ہے اور یہی عقل والے ہیں۔

Part 23:

-1- Quran is a doubtless book to follow:
AlQuran/ AlZumur/ 2/ Indeed, We have sent down to you the Book, [O Muhammad], in truth. So worship Allah, [being] sincere to Him in religion.

-2- Doing the good is always a rewarding act:
AlQuran/ AlZumur/ 10/ Say, “O My servants who have believed, fear your Lord. For those who do good in this world is good, and the earth of Allah is spacious. Indeed, the patient will be given their reward without account.”

-3- Follow the best of advice:
AlQuran/ AlZumur/ 18/ Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.
https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=39&from_verse=1&to_verse=75&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1

PART 22: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 22

PART 22: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ 22-

-1- انسان میں، خواہ مرد ہو یا عورت،یہ صفات ہونی چاہیئں کہ مسلمان ہو، مومن ہو، قناعت پسند ہو، صدقہ کرنے والا ہو، صابر، عاجز، سچا، روزے رکھنے والا، پاکباز اور اللہ کا ذکر کرنے والا ہو۔
-سورۃ احزاب/35

– إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا

– ترجمہ: بیشک الله نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں اور ایمان دار مردوں اور ایماندار عورتوں اور فرمانبردار مردوں اور فرمانبردارعورتوں اور سچے مردوں اور سچی عورتوں اور صبر کرنے والے مردوں اور صبر کرنے والی عورتوں اور عاجزی کرنے والے مردوں اور عاجزی کرنے والی عورتوں اور خیرات کرنے والے مردوں اور خیرات کرنے والی عورتوں اور روزہ دار مردوں اور روزدار عورتوں اور پاک دامن مردوں اور پاک دامن عورتوں اور الله کو بہت یاد کرنے والے مردوں اور بہت یاد کرنے والی عورتوں کے لیے بخشش اور بڑا اجر تیار کیا ہے

-2- سیدھی اور سچی بات کریں۔
-سورۃ الاحزاب/70

– يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا

– ترجمہ: اے ایمان والو الله سے ڈرو اور ٹھیک بات کیا کرو۔

-3- اللہ کی نعمتوں کا تذکرہ کیا جائے۔ انسان خود کو یاد دہانی کرواتا رہے۔
– سورۃ الفاطر/ 3

– يَاأَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ۔

– ترجمہ: اے لوگو الله کے اس احسان کو یاد کرو جو تم پر ہے بھلا الله کے سوا کوئی اور بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہو اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پھر کہاں الٹے جا رہے ہو۔

-4- خوش کلامی اور اچھے کام اللہ کو پسند ہیں۔
– سورۃ الفاطر/ 10

– مَن كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَمَكْرُ أُولَـٰئِكَ هُوَ يَبُورُ۔

– ترجمہ: جو شخص عزت چاہتا ہو سو الله ہی کے لیے سب عزت ہے اسی کی طرف سب پاکیزہ باتیں چڑھتی ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتا ہے اور جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں انہی کے لیے سخت عذاب ہے اوران کی بری تدبیر ہی برباد ہو گی۔

-5- کوئی کسی دوسرے کے عمل کا جوابدہ نہیں ہے چنانچہ دوسروں کی عیب جوئی کی جگہ اپنے آپ پر توجہ مرکوز رکھیں۔ کسی دوسرے کے لئے ایک بار بتانا لازم ہے اُس کے بعد انسان یکسوئی سے اپنے عمل پر توجہ دے۔
– سورۃ الفاطر/18

– وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ۔

– ترجمہ: اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی بوجھ والا اپنے بوجھ کی طرف بلائے گا تو اس کے بوجھ میں سے کچھ بھی اٹھایا نہ جائے گا اگرچہ قریبی رشتہ داری ہو بے شک آپ انہیں لوگوں کو ڈراتے ہیں جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو پاک ہوتا ہے سو وہ اپنے ہی لیے پا ک ہوتا ہے اور الله ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Part 22:

-1- Significant and rewarding traits should be icluded in the character:
AlQuran/ Alahzaab/ 35/ Indeed, the Muslim men and Muslim women, the believing men and believing women, the obedient men and obedient women, the truthful men and truthful women, the patient men and patient women, the humble men and humble women, the charitable men and charitable women, the fasting men and fasting women, the men who guard their private parts and the women who do so, and the men who remember Allah often and the women who do so – for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.

-2- To be truthful and straightforward:
AlQuran/ Alahzaab/ 70/ O you who believe! Keep your duty to Allah and fear Him, and speak (always) the truth.

-3- Always remember and pay gratitude for blessings:
AlQuran/ Alfaatir/ 3/ O mankind! Remember the Grace of Allah upon you! Is there any creator other than Allah who provides for you from the sky (rain) and the earth? La ilaha illa Huwa (none has the right to be worshipped but He). How then are you turning away (from Him)?

-4- Speaking good and working righteous:
AlQuran/ Alfaatir/ 10/ Whoever desires honor [through power] – then to Allah belongs all honor. To Him ascends good speech, and righteous work raises it. But they who plot evil deeds will have a severe punishment, and the plotting of those – it will perish.

-5- Everyone is responsible for its own deeds:
AlQuran/ Alfaatir/ 18/ And no bearer of burdens will bear the burden of another. And if a heavily laden soul calls [another] to [carry some of] its load, nothing of it will be carried, even if he should be a close relative. You can only warn those who fear their Lord unseen and have established prayer. And whoever purifies himself only purifies himself for [the benefit of] his soul. And to Allah is the [final] destination.

https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php?chapter=35&from_verse=3&to_verse=18&mac=&translation_setting=1&show_transliteration=1&show_yusufali=1&show_mkhan=1&show_saheeh=1&show_urdu=1

PART 21: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

٭ قُرآنِ پاک میں بیان کردہ شخصی اوصاف میں سے چند ایک ، اختصار کے ساتھ، حصہ 21

PART 21: A little effort to put down some good qualities of a character, described by the Holy Qura’an

-پارہ21ـ

-1-دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بداخلاقی نہ برتی جائے اور کسی بات پر اختلاف ہو تو اپنی راہ لیں۔
-سورۃ العنکبوت/46

-وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْنَا وَأُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَـٰهُنَا وَإِلَـٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

– ترجمہ: اور اہل کتاب سے نہ جھگڑو مگر ایسے طریقے سے جو عمدہ ہو مگر جو ان میں بے انصاف ہیں اور کہہ دو ہم اس پر ایمان لائے جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور تمہاری طرف نازل کیا گیا اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہونے والے ہیں۔

-2- سوچنے اور غور و فکر کی عادت پیدا کی جائے۔
اپنی خلقت، اور اپنے بارے میں سوچیں کہ انسان کے اپنے اندر اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔
-سورۃ الروم/8

-أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنفُسِهِم ۗ مَّا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ لَكَافِرُونَ

– ترجمہ: کیا وہ اپنے دل میں خیال نہیں کرتے کہ الله نے آسمانوں اور زمین کواور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے عمدگی سے اور وقت مقرر تک کے لیے بنایا ہے اور بے شک بہت سے لوگ اپنے رب سے ملنے کے منکر ہیں۔

-3- میاں بیوی کے تعلق میں مودت اور رحمت کا معاملہ ہی سکون دیتا ہے(کیونکہ یہ اللہ کی کارسازی ہے کہ وہ نکاح کے بعد دلوں میں اُنس پیدا کردیتا ہے۔)
-سورۃ الروم/21

-وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَ‌ٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

-ترجمہ: اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تمہارے لیے تمہیں میں سے بیویاں پیدا کیں تاکہ ان کے پاس چین سے رہو اور تمہارے درمیان محبت اور مہربانی پیدا کر دی جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لیے اس میں نشانیاں ہیں۔

-4- مخلوقِ خدا کو زبان اور رنگ کی بنیاد پر برتر یا کمتر نہ سمجھا جائے (مخلوق میں مختلف رنگ و نسل اور لب ولہجے کا فرق بھی اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے۔)
– سورۃ الروم/22

– وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَ‌ٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ۔

– ترجمہ: اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا مختلف ہونا ہے بے شک اس میں علم والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

-5- قرابت داروں کے حقوق ادا کئے جائیں، مساکین اور مسافروں سے اچھا معاملہ کریں۔ یہ اللہ کو راضی کرنے والی بات ہے۔
-سورۃ الروم/38

– فَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ۚ ذَ‌ٰلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

– ترجمہ: پھر رشتہ دار اور محتاج اور مسافر کو اس کا حق دے یہ بہتر ہے ان کے لیے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی نجات پانے والے ہیں۔

-6- عاجزی سے نرم چال چلیں اور دھیمی آواز میں بات کرنے کا طریقہ اپنائیں۔
-سورۃ لقمان/19

-وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِن صَوْتِكَ ۚ إِنَّ أَنكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ

– ترجمہ: اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز پست کر بے شک آوازوں میں سب سے بری آواز گدھوں کی ہے۔

Part 21:

-1- Do not dispute with the People of the Book:
AlQuran/ Alankaboot/ 46/ And do not argue with the People of the Scripture except in a way that is best, except for those who commit injustice among them, and say, “We believe in that which has been revealed to us and revealed to you. And our God and your God is one; and we are Muslims [in submission] to Him.”

-2- Think about one’s creation:
AlQuran/ Alroom/ 8/ Do they not think deeply (in their ownselves) about themselves (how Allah created them from nothing, and similarly He will resurrect them)? Allah has created not the heavens and the earth, and all that is between them, except with truth and for an appointed term. And indeed many of mankind deny the Meeting with their Lord. [Tafsir At-Tabari].

-3- Affection and mercy among the couples is His blessing:
AlQuran/ Alroom/ 21/ And of His signs is that He created for you from yourselves mates that you may find tranquillity in them; and He placed between you affection and mercy. Indeed in that are signs for a people who give thought.

-4- Diversity of languages and colours is His sign:
AlQuran/ Alroom/ 22/ And of His signs is the creation of the heavens and the earth and the diversity of your languages and your colors. Indeed in that are signs for those of knowledge.

-5- Paying (help) dues to the passenger, relative and the needy:
AlQuran/ Alroom/ 38/ So give the relative his right, as well as the needy and the traveler. That is best for those who desire the countenance of Allah, and it is they who will be the successful.

-6- Walk moderately and speak softly:
AlQuran/ luqman/ 19/ And be moderate in your pace and lower your voice; indeed, the most disagreeable of sounds is the voice of donkeys.”
Ref: https://www.searchtruth.com/chapter_display_all.php