Home » Canterbury Tales » The Monk tells of Samson – 25

The Monk tells of Samson – 25

آدم کے بعد ، مونک نے بائبل کے ایک اور کردار ، سیمسن کا حال سنایا ۔

-3- سیمسن:

مونک نے80سطور میں سیمسن یا سیمپسن کا حال بیان کیا۔ عبرانی کتاب یا بائبل میں مذکور کہانی کے مطابق ، . . کنعان کے علاقے میں . . .بنی اسرائیل (Israelite) کا ایک بے انتہا طاقتور شخص سیمسن تھا ۔ وہ شیر جیسے درندے کو نہتے ہاتھوں سے زیر کر سکتا تھا۔ شیر کو نہتے ہاتھوں ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور بات بھی روایات میں عام ملتی ہے کہ اُس نے ایک بار ایک گدھے کے کندھے کی ہڈی سے اپنے تمام دشمنوں کو زیر کیا تھا ۔

421px-Lucas_Cranach_d._Ä._-_Samson's_Fight_with_the_Lion_-_WGA05717 samson

Samson and lion fountain in Russia

Samson and lion fountain in Russia

بچپن کی ایک بشارت کے مطابق سیمپسن کی طاقت برقرار رکھنے کی خاطر اُس کی ماں کو اُس کے بال کاٹنے سے منع کردیا گیا تھا۔ یہ شخص بنی اسرائیل کی طاقت تھا۔

اُس نے اپنے سب فِلسطنPhilistines دشمنوں کو نیست و نابود کر دیا ۔ سیمسن ایک خوبصورت عورت دلیلہ کی محبت کا اسیر ہوا اور اُس کے ساتھ شادی کرکے رہنے لگا ۔

048 SAMSON PART III images

فِلسطن کے شرانگیز سرکردہ لوگوں نے اِس عورت تک رسائی حاصل کی اور لالچ دے کر اُس کو خرید لیا اور چاندی کے سکّوں کے عوض . . . سیمسن کی طاقت کا راز معلوم کرنے کو کہا۔

دلیلہ نے بہت بہلا پھُسلا کر سیمسن سے اُس کی طاقت کا راز پوچھنا چاہا ، پہلے تو وہ ٹالتا رہا لیکن ایک دن بتا بیٹھا کہ اُس کی تمام طاقت اُس کے سر کے لمبے بالوں میں ہے اِسی لئے اُس نے کبھی بال نہیں کٹوائے ۔

ایک رات وہ دلیلہ کی گود میں سر رکھ کر سو گیا اور اُس ستم گر عورت نے اُس کے بال کاٹ دیئے ۔

Samson and Dalilah by Gerrit van Honthorst

Samson and Dalilah by Gerrit van Honthorst


samson-and-delilah 421-monks-tale HowatSam mantegna_samson

وہ کمزور پڑ گیا ۔ اُس کے دشمنوں نے اُسے قید کردیا ، اُس کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر کر اُسے اندھا کر دیا گیا اور یوں شکست اُس کا مقدر بنی۔ قید میں سیمسن کو بھوکا پیاسا رکھا جاتا ، چکّی چلوائی جاتی، دلیلہ کو بہت ندامت ہوئی لیکن اب سیمسن پوری طرح دشمنوں کی قید میں تھا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ سیمسن کے بال بڑھے تو اُسے انکشاف ہوا کہ وہ دوبارہ دشمن کو شکست دے سکتا ہے ۔

samson-and-delilah movie shot 442px-Samson_hos_filistrene

ایک مذہبی تہوار کے دوران ، سیمسن کو زنجیروں میں قید ، حاضرین کے سامنے لایا گیا تاکہ دشمن کی ہزیمت پہ اُسے پابندِ سلاسل دیکھ کر اُس کا مذاق اُڑایا جاسکے اور حاضرین کی تفریحِ طبع کا سامان ہو۔

یہ مجمع ایک بڑے معبد میں جمع تھا جہاں فِلسطن والوں کے بڑے دیوتا کا بت تھا ، مندر میں بڑے بڑے ستونوں پہ دیوتا کی مورتی ایستادہ تھی۔ دلیلہ کسی بہانے سے سیمسن کو اُن ستونوں کے قریب لے جانے میں کامیاب ہوگئی۔ سیمسن نے ایک ہی آن میں ستون ہِلا کر رکھ دئیے۔ مورتی زمین پر آپڑی اور پورا مندر ملبے کے ڈھیر میں بدل گیا۔ دلیلہ اور سیمسن وہیں ، اُنہی پتھروں میں دب کر مرگئے اور ایک لازوال طاقت والا شخص اپنے انجام کو پہنچا۔

samson-brings-down-the-house lutherlge photo 4 samson hair

سیمسن اور دلیلہ کے موضوع نے بہت سےکہانی کاروں اور مصوّروں کو اپنی طرف متوجّہ کئے رکھا ۔ جس کے سبب بہت سی پینٹنگز اور خاکے ملتے ہیں اس کے علاوہ فلم اور ٹی وی کے لئے بھی یہ موضوع پُرکشش رہا ہے۔

by Rembrandt

by Rembrandt

Samson_and_delilah_(1949)

Samson_and_delilah_(1949)

samson-and-delilah-movie-poster-1959

samson-and-delilah-movie-poster-1959

Samson and Dalilah 1996

Samson and Dalilah 1996

samson_and_dalida_belgian

samson_and_dalida_belgian

samson and delilah cd

samson and delilah cd

11 thoughts on “The Monk tells of Samson – 25

  1. Pingback: The End of Monk’s Tale – 40 | SarwatAJ- ثروت ع ج

  2. So this is a story from old testament of bible……really interesting to know that so many films are made on the subject……..

    Like

  3. I was not signed into wordpress, so the comment went anonymous, but trust me I can only say that all this effort of yours is nothing less than amazing…

    Like

  4. بہت خوب انداز تحریر ہے ثروت بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔ چالیس برس قبل دیکھی ہوئی اس فلم کے سارے مناظر آپ کی تحریر پڑھ کر آنکھوں کے سامنے گھوم گئے ۔ اداکار وکٹر میچور نے کمال اداکاری کی ہے اس مووی میں۔

    Like

Leave a comment